تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران نے اسرائیل سے تعلق کے الزام میں 6 عسکریت پسندوں کو پھانسی دے دی۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے چھ جنگجوں کو سزائے موت دی ہے جن پر اسرائیل کے ساتھ روابط رکھنے کا الزام تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک مذہبی رہنما کے قتل کے الزام میں ایک کرد عسکریت پسند کو بھی سزائے موت دی گئی ہے۔
اِن افراد پر ایران کے سیکیورٹی اداروں اور مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانے، تخریبی سرگرمیوں اور اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ دوسری جانب ایرانی عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف شواہد اور اعترافی بیانات موجود تھے۔


