کراچی (ایچ آڑاین ڈبلیو) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے ہیلتھ ڈیوائس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں طبی آلات کی درآمد، رجسٹریشن، معیار اور مقامی صنعت کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید مصطفیٰ کمال نے عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ریگولیٹری اصلاحات اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ حکام کو مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی۔


