اسرائیل(ایچ آراین ڈبلیو)انتہا پسند قومی سلامتی کے وزیر اتمر بن گویر نے کہا ہے کہ جیسے انہوں نے وعدے کیا تھا بالکل ویسے ہی فلوٹیلا کےشرکا کوجیل میں رکھا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطا بق کوبن گویرنےکیتسعیوت جیل سےایک ویڈیوجاری کی جہاں فلوٹیلا کےگرفتار کارکنوں کو رکھا گیا ہے، انہوں نے ان کارکنان کو دہشت گردوں کا حامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیسا میں نے وعدہ کیا تھا، فلوٹیلا کے شرکا اب سکیورٹی جیل میں ہیں اور انہیں دہشت گردوں جیسی ہی حالت میں رکھا جا رہا ہے۔ بن گویر نے کہا کہ ان کے کپڑے بھی دہشت گردوں جیسے ہیں اور سہولتیں بھی کم سے کم دی جا رہی ہیں۔ یہی میں نے کہا تھا اور یہی ہو رہا ہے۔اتمر بن گویر نے اپنے ایک اور ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیرِاعظم نیتن یاہو ان کارکنوں کو واپس بھیج کر غلطی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ انہیں چند ماہ کے لئے اسرائیلی جیل میں رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کارکنوں کو بار بار واپس بھیجا گیا تو وہ دوبارہ آتے رہیں گے۔
91


