91

حکومت نے عمران خان کا اکائو نٹ بند کرنے سے متعلق ایکس (ٹوئٹر)سے رابطے شروع کر دئیے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکائو نٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے ایکس سے رابطے شروع کر دئیے ۔

وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے متعلق ایکس کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں، عمران خان کے ایکس اکاونٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ایکس سے بھی رابطے میں ہیں، مزید شواہد سامنے آنے پر نتائج جلد سامنے آ جائیں گے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ عمران خان کے ایکس اکائو نٹ کے تانے بانے جہاں سے ملتے ہیں، یا جو اسے چلا رہا ہے، اس وقت صرف اتنا بتاسکتا ہوں، اس حوالے سے قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں