لندن(ایچ آراین ڈبلیو) برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم “اسٹریٹس”تیزی سے پھیلنے لگی ، نئی اقسام کی علامت کووڈ کی علامات سےمماثلت رکھتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم “اسٹریٹس” (Stratus) پہنچ چکی ہے، جو تیزی سے پھیل رہی ہے اور انگلینڈ میں ریکارڈ ہونے والے نئے کیسز کی بڑی تعداد اسی سے منسلک ہے۔
یو کے ہیلتھ سروس ایجنسی نے بتایا کہ رواں سال اب تک کورونا انفیکشن کی بلند ترین شرح دیکھی جا رہی ہے، اگست سے متاثرین کی تعداد دوگنا بڑھ گئی ہے۔
یہ نیا ویرینٹ، جسے سائنسی طور پر XFG اور اس کی ذیلی قسم XFG.3 کہا جاتا ہے، دراصل اومیکرون کا سب ویرینٹ ہے۔


