کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)معروف سماجی رہنما سے کروڑوں روپے سالانہ بھتہ طلب کرنے والے بین الاقوامی بھتہ خور گروہ کے تین کارندے گرفتار ۔
کراچی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ سی آئی اے نے آج مورخہ 3 اکتوبر 2025 کو تکنکلی بنیادوں پر ملیر جعفر تیار کے علاقے میں اہم کارروائی کی گئی،
معروف سماجی رہنما (جے ڈی سی) کے بانی سربراہ ظفر عباس سے ماہانہ 14 کروڑ اور سالانہ 1 ارب 64 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے بین الاقوامی بھتہ خور گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف ضلع شرقی کے تھانہ ٹیپو سلطان میں 26 ستمبر کو مقدمہ درج ہوا تھا جسکی تفتیش اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کو دی گئی تھی، ایس آئی یو نے کی محنت اور حکمت عملی سے تکنکلی بنیادوں پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ دو پستول گولیاں اور بھتہ طلبی میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور آلٹو کار برآمد کرلی گئی ۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزمان کا سرغنہ محمود اختر نقوی جوکہ بدنام زمانہ بھتہ خور، بلیک میلر ہے جس کے کہنے پر JDC کے بانی و سربراہ ظفر عباس سے 14 کروڑ روپے ماہانہ بھتہ مانگا تھا، ملزمان نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بھی محمود اختر نقوی شہر کے معروف بلڈروں اور تاجروں کو بلیک میل کرکے کروڑوں روپے بھتہ وصول کرچکا ہے ۔ گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گروہ کے سرغنہ کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں بھتہ خوری، قبضہ، جعلسازی کے مقدمات درج ہیں ۔
گرفتار ملزمان کی شناخت درج زیل ناموں سے ہوئی ۔
1. یاور عباس ولد سید طاہر عباس
2. منظر ولد اصغر علی کاظمی
3. محسن واسطی ولد جعفر عباس


