84

طالبات کیساتھ جنسی ہراسانی، خود ساختہ بابا کی مدد کرنے والی خواتین بھی گرفتار

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)بھارتی شہر دہلی کے آشرم میں 17 سے زائد طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والے خود ساختہ بابا چیتنیا نند سرسوتی کی مدد کرنے والی 3 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

طالبات کو جنسی ہراساں کرنیوالے چیتنیانند سرسوتی کی تین خواتین ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار خواتین میں شویتا شرما (ایسوسی ایٹ ڈین)، بھوِنا کپل (ایگزیکٹو ڈائریکٹر) اور کاجل (سینئر فیکلٹی) شامل ہے۔

یہ خواتین سری شاردا انسٹیٹیوٹ آف انڈین مینجمنٹ میں مختلف عہدوں پر تعینات تھیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بابا کی ہدایت پر طالبات پر دباؤ ڈالا، شواہد مٹائے اور انہیں ڈرانے دھمکانے میں کردار ادا کیا۔

62 سالہ چیتنیانند کا اصل نام پارتھسارتھی اور تعلق اوڈیشہ سے ہے، اس پر اگست میں کم از کم 17 خواتین نے ہراسانی کے الزامات لگائے تھے۔ وہ کئی ماہ فرار رہنے کے بعد اتوار کو گرفتار ہوا۔

دوسری جانب بابا سوامی چیتنیانند کی گرفتاری کے بعد ایک سابق طالب علم نے انکشاف کیا ہے کہ بابا نے 2016 میں ہی اپنی طالبات کو ہراساں کرنا شروع کر دیا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں