ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے ٹھیکے جاری کر دئیے گئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عید الاضحی سے 2 ماہ قبل تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے سنگم پر عید الضحی پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی عارضی مویشی منڈی 2025 کے قیام کے لیے میڈیا کے علاوہ 18 کٹیگریز پر مشتعمل تمام ٹھیکوں کےٹینڈر جاری کردیئے.

مویشی منڈی 2025 میں جاری کیے جانے والے ٹینڈرز میں ایڈ منسٹریٹر، بجلی سپلائی، کار پارکنگ، پانی سپلائی، سافٹ ڈرنک، منرل واٹر سپلائی، چارہ سپلائی، برف سپلائی، ٹینٹ سپلائی، آٹومیشن سروس، کیبن ہوٹل سروس، واٹرڈرم، بھل سپلائی، برانڈنگ اینڈایڈورٹائیزمنٹ، وٹرنری سروس، فیول سپلائی، رینٹ اے کار سروس،پری فیبریکٹرز کنٹینرز اور بیت الخلاء سمیت دیگر انتظامات کے لیے ٹھیکے جاری کیے گئے ہیں۔

موشی منڈی انتظامیہ نے 2 کنٹینرز پر مشتمل عارضی موبائل دفتر بھی قائم کردیا ہے اسی طرح ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے

مویشی منڈی 2025کے لیے ایڈمنسٹریٹر کا فیصل برادرز کے چیف ایگزیکٹو (سی او) شہاب علی خان کو دیا گیا ہے۔

بجلی کا ٹھیکہ اقبال امین، پانی کی سپلائی کا ٹھیکہ راجہ عدنان، بھالو مٹی کا ٹھیکہ سعید برکی، ہوٹل کیبن کا ٹھیکہ رائو فیصل، کنٹینرز کا ٹھیکہ یاسر، برانڈنگ کے لیے عمیر سید، پارکنگ کا ٹھیکہ عدنان عتیق ، ٹینٹ کا ٹھیکہ ندیم گولڈ نامی ٹھیکیدار کو دیا گیا ہے اسی طرح دیگر انتظامات کے لیے ٹھیکیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مویشی منڈی میں الاٹ ہونے والے ٹھیکے داروں کو ورک آرڈر ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

ناردرن بائی پاس پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجنے کو تیار ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے شروع کردی گئی ہیں۔

گزشتہ سا ل کی طرح اس سال2025میں بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے ایک نیا شہر آباد کیا جا رہا ہے۔

مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں، بیوپاریوں کی سہولت کے لیے پانی،چارہ،بجلی سمیت دیگر سہولیات 24 گھنٹے فراہم کی جائے گی۔

مویشی منڈی میں آئندہ چند روز میں پاکستان کے دیگر شہروں اور گاؤں سے جانوروں سے بھرے ٹرالر اور ٹرک مویشی منڈی پہنچے گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں