82

لندن سے چوری شدہ لاکھوں کی گاڑی کراچی میں ٹریس، انٹرپول کے تعاون سے کارروائی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) برطانیہ سے چوری ہونے والی ایک قیمتی گاڑی کراچی میں ٹریس کر لی گئی ہے، جس کے بعد پولیس نے بین الاقوامی پولیس ادارے انٹرپول کے تعاون سے مکمل تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 22 نومبر 2022 کو برطانیہ کے شہر ہیروگیٹ سے ایک رینج روور نامی مہنگی گاڑی چوری ہوئی تھی، جس کی معلومات انٹرپول کے ذریعے پاکستانی حکام کو موصول ہوئیں۔

سندھ پولیس نے انٹرپول سے مکمل ٹریکنگ لاگ حاصل کرنے کے بعد کارروائی شروع کی ہے۔ ابتدائی شواہد سے پتہ چلا ہے کہ چوری شدہ گاڑی کراچی کے کورنگی اور اعظم بستی علاقوں میں موجود رہی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، گاڑی کی تلاش کے کام میں پیچیدگی کا سامنا ہے، کیونکہ یہ مختلف مقامات پر منتقل ہوتی رہی ہے۔ تاہم پولیس کو یقین ہے کہ جلد ہی گاڑی برآمد کر لی جائے گی۔

سندھ پولیس نے انٹرپول کے خط کی بنیاد پر باقاعدہ مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور گاڑی کی برآمدگی کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں