پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء حبیب خان جدون پر قاتلانہ حملہ

کراچی( ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء حبیب خان جدون پر قاتلانہ حملہ ہوا قوم پرست جماعت کے شرپسندوں نے جام شورو کے مقام پر پتھر اور ڈنڈے برسائے جس سے حبیب خان جدون محفوظ رہے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ضلع کیماڑی کے جنرل سیکرٹری حبیب خان جدون اپنے ساتھیوں کے ساتھ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کرنے لاڑکانہ جارہے تھے جام شورو کے مقام پر قوم پرست جماعت کی جانب سے 6 کنال کے خلاف دھرنا جاری تھا دھرنے میں شریک قوم پرست جماعت کے شرپسندوں نے حبیب خان جدون کی گاڑی کو روک پر پتھراؤ شروع کردیا اور ساتھیوں پر ڈنڈے اور پتھر برسادیئے جس سے حبیب خان جدون کے کئی ساتھی زخمی بھی ہوئے تھے شرپسندوں کی جانب سے کیئے جانے والے حملے میں حبیب خان جدون محفوظ رہے اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے حبیب خان جدون پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظوں میں مذمت کی گئی ہے جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا !

اپنا تبصرہ بھیجیں