کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کورنگی زمان ٹاؤن ٹریفک سیکشن کے کانسٹیبل محمد ابرہیم کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں ایس ایس پی ٹریفک کورنگی جناب سید محمد علی رضا صاحب، ڈی ایس پی ٹریفک کورنگی شبیر احمد میمن اور دیگر افسران و ملازمان نے شرکت کی
ایس پی ٹریفک کورنگی سید محمد علی رضا صاحب نے کانسٹیبل محمد ابرہیم کی محکمہ پولیس میں بہترین خدمات کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا دستہ اور اجرک پیش کی۔
اس موقع پر موجود افسران و ملازمان نے کانسٹیبل محمد ابرہیم کی پیشاورانہ خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی اعزاز کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔


