کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے کراچی کے چار ڈی ایس پیز کو سرکاری انکوائری میں بے گناہ قرار دے کر ان کے عہدوں پر بحال کر دیا گیا ہے۔
بحالی کا فیصلہ سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام نے ڈی آئی جی فنانس تنویر عالم اوڈھو کی مکمل انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پیز شبیر احمد، آصف منور، ظفر اقبال بجولہ اور اورنگزیب خٹک نے انکوائری افسر کے سامنے اپنی پوزیشن مؤثر طریقے سے پیش کرتے ہوئے اپنی بے گناہی ثابت کی۔
انکوائری رپورٹ میں چاروں افسران کو پروفیشنل افسر قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس اور حکومت سندھ ان کی خدمات سے بخوبی واقف ہیں۔
آئی جی سندھ کے احکامات پر ہونے والی اس انکوائری کے بعد چاروں ڈی ایس پیز اپنے عہدوں پر بحال ہو گئے ہیں۔


