100

تاریخی کامیابی: ‘مائیکنو’ جہاز اسرائیلی بحری محاصرہ توڑ کر غزہ کے پانیوں میں داخل

غزہ(ایچ آراین ڈبلیو) بین الاقوامی امدادی مہم “گلوبل صمود فلوٹیلا” کا بحری جہاز ‘مائیکنو’ اسرائیل کے 18 سالہ ساحلی محاصرے کو توڑنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ 2 اکتوبر 2025 کو جہاز کا آخری سگنل غزہ کے ساحل سے محض 8 ناٹیکل میل کی دوری سے موصول ہوا۔

محاصرہ شکنی کا تاریخی لمحہ
یہ 2007 کے بعد پہلا موقع ہے کہ کوئی بحری جہاز غزہ کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوا ہے۔ اس کامیابی نے اسرائیلی بحریہ کی صلاحیتوں پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

خطرناک سفر کی کہانی
مائیکنو 31 اگست کو ادویات اور بچوں کے فارمولا دودھ کے ساتھ بارسلونا سے روانہ ہوا۔ اس کا سفر خراب موسم، اسرائیلی ڈرون حملوں اور مشینری میں خرابی جیسے چیلنجز سے بھرا رہا۔

حکمت عملی سے کام
یکم اکتوبر کی رات جب اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا پر حملہ کیا، مائیکنو نے چالاکی سے قبرص کا رخ کرتے ہوئے اپنے سگنل بند کر دیے۔ اسرائیلی نیوی نے سمجھا جہاز واپس لوٹ گیا، لیکن درحقیقت وہ غزہ کی طرف بڑھ رہا تھا۔

آخری مرحلہ
غزہ کے ساحل سے 22 ناٹیکل میل کے فاصلے پر جہاز نے دوبارہ سگنل آن کیے۔ اسرائیلی بحریہ کے 20 حملوں کے باوجود یہ محاصرہ توڑنے میں کامیاب رہا۔

عملے کا راز
جہاز پر ملائیشین کارکن نورال ہدایت محمد امین سمیت عملے کی مکمل فہرست خفیہ رکھی گئی ہے۔ نامعلوم کپتان کو محاصرہ شکن ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔

فی الحال جہاز کی حتمی صورتحال اور عملے کے حالات کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں