ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، خواتین سے طلائی زیورات لوٹنے والا خطرناک گینگ گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی بڑی کارروائی، خواتین سے طلائی زیورات لوٹنے والا خطرناک گینگ گرفتار۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کی خصوصی ہدایت پر ایس آئی یو کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 خطرناک اور عادی جرائم پیشہ ملزمان کو اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں ریاض محمود عرف فوجی، دلدار خان اور محمد وقاص شامل ہیں، جو راہگیروں خصوصاً خواتین کو نشانہ بنا کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹتے تھے۔

ملزمان نے 9 مارچ 2025 کو تھانہ فیروزآباد کی حدود میں ایک خاتون سے طلائی چوڑیاں، انگوٹھی، ہار اور بالیاں اسلحے کے زور پر لوٹنے کا اعتراف کیا، جس کا مقدمہ نمبر 242/25 بجرم دفعہ 397/34 درج ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان فیروزآباد، بہادرآباد، شارع فیصل، صدر اور دیگر علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے، اور سونے کے زیورات لوہے کے کٹر سے کاٹ کر چھینتے تھے۔

تینوں ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں