دریائے سندھ پر 6 نئی کینالز نکالنے کے خلاف جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) دریائے سندھ پر 6 نئی کینالز نکالنے کے خلاف جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور ایمپریس مارکیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شروع سے غلط بیانی اور جھوٹ سے کام لے رہی ہے، کراچی سے کشمور تک کینالز کے خلاف پورا سندھ سراپا احتجاج ہے، پوری سندھ میں ایک ہلچل مچی ہوئی ہے، جنہوں نے سندھ کے مفادات کا سودا کیا ہے وہ سندھ میں گالی بن چکے ہیں، کراچی کی عوام دریائے سندھ سے غیر قانونی کینالز نکالنے کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، کیونکہ کراچی کو 85 فیصد پانی دریائے سندھ سے ملتا ہے اگر ڈان اسٹریم میں پانی نہیں ہوگا تو کراچی کو پانی ملنا ناممکن ہے، عالمی ادارے بھی کہ رہیں ہے کہ سندھ کا پانی سوکھ جائے گا، کراچی میں رہنے والی اردو اور دیگر زبانیں بولنیں والے اپنے سندھی بھائیوں سے مل کر دریائے سندھ کو بچائیں گے، ہمیں سخت تشویش ہے، کراچی والے سخت متاثر ہونگے، کینال نہ کپی کا نعرا کراچی سے لگنا چاہیے، کراچی جاگے گا تو پورا ملک جاگ جائے گا، جن کو وہ وزیراعظم پاکستان بنانا چاہتے تھے انہوں نے 4 اپریل کو گڑھی خدابخش میں دیکھ لیا کہ یہاں تو ان کا وزیر اعلیٰ بھی نہیں بن سکتا، بلاول بھٹو زرداری کہتا ہے کہ وہ موئن جو دڑو سے تعلق رکھتا ہے، یونیسیف نے موئن جو دڑو کی تزئین آرائش کے لیے جو پیسے دیے تھے وہ بھی انہوں نے ہڑپ کر لیے یہ لوگ گورکھ ہل نہیں بنا سکے نہ ہی تعلیم دے سکے اور نہ ہی صحت کی سہولیات۔

اپنا تبصرہ بھیجیں