92

آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے فتح پور ضلع کے تحصیل صدر کے علاقے میں مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹے سمیت 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی گرنے کے سبب باپ بیٹے سمیت 7 افراد موقع پر ہی اپنی جان گنوا بیٹھے، پولیس نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا ہے۔

مطابق پہلا معاملہ فتح پور کے غازی پور تھانہ علاقے میں پیش آیا ہے۔ یہاں ایک ریٹائرڈ ریلوے ملازم دیش راج آسمانی بجلی گرنے سے موقع ہی پر اپنی جان سے دھو بیٹھا۔

دیش راج سیمور میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد لوٹ رہے تھے لیکن راستے میں تیز بارش آنے پر وہ ایک درخت کے نیچے رک گئے۔ اسی دوران بجلی گر گئی۔

دوسرا واقعہ اسوتھر تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں پرائمری اسکول کے پیچھے جنگل میں اپنے مویشی چرا رہے تھے، دو نوجوان نیرج گپتا، کلو گپتا اور ان کا ساتھی وپن رائے داس آسمانی بجلی کی زد میں آ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں