آزاد کشمیر(ایچ آراین ڈبلیو)احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں، جس میں ایک پولیس اہلکار نے الزام لگایا ہے کہ مظاہرین نے پہاڑیوں سے فائرنگ کرکے اور کیل لگے ڈنڈوں سے حملہ کرکے انہیں زخمی کیا۔
زخمی پولیس اہلکار کے مطابق، کشمیر ایکشن کمیٹی کے مظاہرین نے نہ صرف پولیس پر فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل پھینکے بلکہ ان سے ہتھیار بھی چھین لیے۔ ان کا کہنا تھا، “ہم نے عوامی ایکشن کمیٹی سے پرامن احتجاج کی اپیل کی تھی، لیکن مظاہرین نے پہاڑوں پر چڑھ کر اوپر سے ہم پر فائرنگ کی۔”
یہ واقعات اس وقت پیش آئے جب وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے باوجود عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی سلسلہ جاری ہے۔ صورتحال پر کشیدگی برقرار ہے۔


