112

شیرانی اور ژوب میں آپریشن کامیاب، 8 مزید دہشت گرد ہلاک، کل انہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان کے اضلاع شیرانی اور ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید 8 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ کارروائی کچھ دن قبل لیویز پر حملے کے ملزمان کے خلاف چلائی گئی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے کے دوران “فتنہ الخوارج” کے 8 عناصر ہلاک ہوئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

یہ کارروائی اس سلسلے کی تازہ کڑی ہے جس میں گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے غزہ بند میں 10 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ ان دونوں آپریشنز میں اب کل 18 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شیرانی اور ژوب کے دور دراز علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور ان کے نیٹ ورک کے بارے میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس آپریشن کو علاقے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں