واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)ٹرمپ انتظامیہ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے قطر کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر قطر پر حملہ ہوا تو امریکا فوجی مداخلت کرے ۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قطر پر کسی بھی قسم کا حملہ ’امریکا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ‘ تصور کیا جائے گا۔ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اگر قطر پر حملہ ہوا تو امریکا ’تمام قانونی اور موزوں اقدامات، بشمول سفارتی، معاشی اور ضرورت پڑنے پر فوجی اقدامات کرے گا تاکہ امریکا اور قطر دونوں کے مفادات کا دفاع کیا جا سکے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کو دونوں ممالک کے مفادات کے دفاع کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں، ان اقدامات میں سفارتی، اقتصادی اور فوجی کارروائی سمیت تمام قانونی اقدامات شامل ہوں گے۔
94


