62

جیکب آباد میں زیر تعمیر مندر کی چھت گرنے سے5 مزدورملبے تلے دب کر زخمی

جیکب آباد (ایچ آراین ڈبلیو) جیکب آباد میں زیر تعمیر مندر کی چھت گرنے سے5 مزدورملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جیکب آباد میں زیر تعمیر مندر کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 5 مزدور شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں لطیف احمد، سکندر، اویس، اعجاز، ریاض شامل ہیں۔واقعہ تھانہ سٹی کی حدود ٹیئورام پل کے قریب پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق مندر کا تعمیراتی کام جاری تھا جس کے مندر کی زیر تعمیر چھت گر گئی، اطلاع پر پولیس اور شہریوں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب خیبرپختونخواسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے نیتجے میں 2 بھائیوں اور 7 سالہ بچی سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور بالاٸی خان پور بیسبن کے مقام پر گاڑی کھاٸی میں جاگری، حادثے میں 7 سالہ بچی جان سے گئی جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں