106

امریکا میں پھر سرکاری شٹ ڈاؤن، ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں معطل

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا میں ایک بار پھر سرکاری شٹ ڈاؤن نافذ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں اور سرکاری محکموں کے کام متاثر ہو رہے ہیں۔

شٹ ڈاؤن کی وجہ حکومتی فنڈنگ سے متعلق بل کا سینیٹ سے منظور نہ ہو سکنا ہے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں تقریباً 75 ہزار سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کے بغیر چھٹیوں پر جانا پڑ رہا ہے، جبکہ متعدد سرکاری دفاتر کے کام بھی معطل ہو گئے ہیں۔

یہ امریکا میں حالیہ برسوں میں ہونے والا کئی واں شٹ ڈاؤن ہے، جس سے سرکاری ملازمین کی مالی مشکلات میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں