204

موبائل نیٹ ورکس کی سروسز میں شدید گراوٹ، صارفین کی شکایات میں اضافہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ملک کے تمام بڑے موبائل نیٹ ورک آپریٹرز—جاز، زونگ، ٹیلی نار اور یوفون—کی سروسز میں اچانک اور شدید گراوٹ نے صارفین کو سخت پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک سگنل میں مسلسل کمی، کالز ڈراپ ہونے، اور انٹرنیٹ سپیڈ میں غیرمعمولی خلل سے روزمرہ کے کام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ “سگنل بار بار غائب ہو جاتا ہے، حتیٰ کہ فل سٹرینتھ ہونے کے باوجود ڈیٹا کام نہیں کرتا۔”

صارفین کی ایک بڑی تعداد سوشل میڈیا پر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہی ہے، جن میں سے کئی نے اس صورتحال کو “سروس کے بجائے مذاق” قرار دیا ہے۔

فی الحال موبائل کمپنیوں کی جانب سے اس بگڑتی ہوئی صورتحال کی کوئی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی ہے، جس سے عوام کے شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں