95

ٹیکس دہندگان کے لیے اچھی خبر، تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے تمام ٹیکس دہندگان کو ریلیف دیتے ہوئے آمدنی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔

اب ٹیکس دہندگان اپنے گوشوارے 15 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے، جبکہ اس سے قبل یہ تاریخ 30 ستمبر طے تھی۔

ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ “اب تک 40 لاکھ سے زائد شہریوں نے اپنے ٹیکس ریٹرن فائل کر دیے ہیں، تاہم ہم چاہتے ہیں کہ مزید لوگ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔”

بورڈ نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ توسیع ان شہریوں کے لیے خاصی اہم ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر وقت پر اپنے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کر پائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں