اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے رفح اور شمالی غزہ پر قبضہ کر لیا

غزہ(ایچ آراین ڈبلیو) اسرائیلی فوج نے سیکیورٹی زون کو وسعت دینے کے لیے رفح اور شمالی غزہ کے بڑے رقبے پر قبضہ کر لیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو جنوبی غزہ میں ایک نئے قائم کردہ ’’سیکورٹی کوریڈور‘‘ پر تعینات کیا گیا ہے، جو رفح شہر کو باقی پٹی سے منقطع کر دیتا ہے۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 46 افراد شہید کر دیے گئے ہیں، جن میں شمالی بیت حانون میں 6 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں