48

حماس غزہ امن منصوبے کے تحت غیر مسلح نہیں ہونا چاہتی، ذرائع کا دعویٰ

فلسطین (ایچ آراین ڈبلیو): حماس عہدیداران کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کی غیر مسلح ہونے کی شق میں ترمیم چاہتی ہے۔

اے ایف پی سے گفتگو میں فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ حماس کے مذاکرات کاروں نے منگل کو دوحہ میں ترکی، مصری اور قطری عہدیداران کے ساتھ بات چیت کی، مزاحمتی تنظیم کو مجوزہ غزہ امن منصوبے پر جواب دینے کیلیے مزید دو سے تین دن درکار ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کے تحت فوری جنگ بندی، حماس کے ہاتھوں اسرائیلی یرغمالیوں کی 72 گھنٹوں کے اندر رہائی، مزاحمتی تنظیم کا غیر مسلح ہونا اور غزہ سے اسرائیلی افواج کا بتدریج انخلا شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں