95

حوثیوں کی قید سے رہائی: 24 پاکستانیوں سمیت ایل پی جی ٹینکر کا عملہ بحفاظت واپس

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ یمنی حوثی گروپ نے ایل پی جی ٹینکر کے 27 رکنی عملے کو رہا کر دیا ہے، جن میں 24 پاکستانی شہری، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شہری شامل ہیں۔

وزیر داخلہ کے مطابق، “جہاز اور پاکستانیوں سمیت عملے کے تمام ارکان یمن سے باہر ہیں۔ عملہ یرغمال بنا لیا گیا تھا، ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے۔ سکیورٹی اداروں نے مسلسل محنت سے رہائی ممکن بنائی۔”

انہوں نے کہا کہ “اداروں نے دن رات ایک کیا، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔ قوم نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ہم مل کر سب کچھ کر سکتے ہیں۔”

یاد رہے کہ 17 ستمبر کو یہ ایل پی جی ٹینکر ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن جا رہا تھا کہ اس پر اسرائیلی ڈرون حملہ ہوا تھا، جس کے بعد عملے کو حوثی گروپ نے یرغمال بنا لیا تھا۔ اب تمام ارکان کی بحفاظت رہائی نے پاکستانی عوام میں اطمینان کی لہر دوڑا دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں