89

لکی مروت آپریشن: ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں بنگلادیشی شہری بھی شامل

لکی مروت(ایچ آراین ڈبلیو)خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک بنگلادیشی شہری بھی نکلا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، 26 اور 27 ستمبر کو درشہ خیل علاقے میں ملا نذیر گروپ کے خلاف کیے گئے آپریشن میں پاک فوج، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 7 سے 10 دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

تحقیقاتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک بنگلادیشی شہری تھا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے، اس سے قبل بھی سیکیورٹی آپریشنز میں 2 سے 3 بنگلہ دیشی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ کارروائی ملا نذیر گروپ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کی گئی تھی، جس میں سیکیورٹی فورسز کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں