73

اسرائیلی فوجی مشکل میں پڑ گئے، بیویاں طلاق لینے پر غور کرنے لگیں

تل ابیب(ایچ آراین ڈبلیو): غزہ میں ساٹھ ہزار نہتے فلسطینیوں کی جانیں لینے والے اسرائیلی فوجیوں کو جہاں ایک طرف نفسیاتی مسائل نے گھیر رکھا ہے وہاں دوسری طرف 34 فیصد اسرائیلی فوجیوں کی بیویاں طلاق لینے پر غور کرنے لگی ہیں۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کی طرف سے شائع ہونے والی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ریزرو فوجیوں کی تقریباً نصف تعداد کی بیویوں نے انکشاف کیا کہ غزہ جنگ کے دوران ان کے شوہروں کی ریزرو سروس کی وجہ سے ان کے تعلقات کو نقصان پہنچا ہے۔

اتوار کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک تہائی یا 34 فی صد بیویوں نے اعتراف کیا کہ اس نقصان نے انھیں علیحدگی یا طلاق لینے پر غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں