کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ایشیا کپ 2025 جیت پر متنازعہ ٹوئٹ کے جواب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سخت اور دوٹوک الفاظ میں جواب دیا ہے۔
محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا، “تاریخ پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز شکست محفوظ کر چکی ہے۔ کوئی کرکٹ میچ اس اٹل حقیقت کو مٹا نہیں سکتا۔ کھیل میں جنگ کو گھسیٹنا آپ کی بے بسی کو عیاں کرتا ہے۔”
پی سی بی چیئرمین نے الزام لگایا کہ “بھارت نے کھیل کی اصل روح کو داغدار کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کو جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا درد آج تک نہیں بھولا۔”
یاد رہے کہ نریندر مودی نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف فتح پر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا: “کھیل کے میدان میں آپریشن سندور اور یہ بھی بھارت جیت گیا۔”
دفاعی حلقوں کے مطابق مودی کا یہ بیان اپنی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔


