75

“آج بھارت کا غرور خاک میں ملے گا”، پاکستانی رہنماؤں کی قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ایشیا کپ کے تاریخی فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے میچ سے قبل ملک کے اعلیٰ ترین رہنماؤں نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور فتح کی پرامید ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار:
“سب کھلاڑی محنتی ہیں اور جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دعاگو ہوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جیتے۔”

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ:
“مجھے پوری امید ہے کہ انشاء اللہ آج پاکستان جیتے گا۔ پچھلے میچ میں بھارتی ٹیم کا انداز متکبرانہ تھا اور غرور کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا ہے۔ جب ہمارے کھلاڑیوں کو دبایا جاتا ہے تو ان کا جذبہ حب الوطنی ابھر کر سامنے آتا ہے۔”

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ:
“شاہین آج بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرکے فتحیاب ہوکر لوٹیں گے۔ آج بھارت کا غرور خاک میں ملانے کا دن ہے، پوری قوم شاہینوں کی فتح کے لیے دعاگو ہے۔”

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات ڈاکٹر محمد علی:
“پاکستانی شاہین آج روایتی حریف بھارت کے خلاف جم کر کھیلیں گے۔ اگر شاہین قومی جذبے سے کھیلیں گے تو جیت ہمارا مقدر ہوگی۔”

یہ بیانات اس تاریخی فائنل سے قبل قومی جوش و جذبے اور ٹیم کے لیے یکساں حمایت کی عکاسی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں