61

تاریخی پاک بھارت فائنل: سندھ کے 6 شہروں میں اسکرینوں پر براہِ راست نشریات کا انتظام

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایشیا کپ 2025 کے تاریخی فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے میچ کے موقع پر سندھ حکومت نے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں عوامی اسکرینیں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر بات ہے کہ یہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے جب پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

میچ دیکھنے کے لیے مخصوص مقامات:
سندھ کے وزیر کھیل کے مطابق مندرجہ ذیل مقامات پر بڑی اسکرینز پر میچ کی براہِ راست نشریات دکھائی جائیں گی:

کراچی: سندھ یوتھ کلب، گلستانِ جوہر

حیدرآباد: سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل

گھوٹکی: علی محمد خان مہر اسپورٹس کمپلیکس

شہید بینظیرآباد: بلاول اسپورٹس کمپلیکس

میرپورخاص: شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم

لاڑکانہ: کھڑا اسپورٹس کمپلیکس

یہ انتظامات عوام بالخصوص نوجوانوں میں کرکٹ کے جذبے کو اجاگر کرنے اور تاریخی میچ کو اجتماعی طور پر منانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں