سیئول(ایچ آراین ڈبلیو) اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جس کے دوران جنوبی کوریا میں مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی تصویر پر جوتے مار کر غم و غصے کا اظہار کیا۔
بین الاقوامی مظاہرے:
برلن: جرمن دارالحکومت میں تقریباً 60 ہزار افراد نے فلسطینی عوام کے حق میں پرامن مارچ کیا۔
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں ہزاروں شہریوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔
لیورپول: برطانوی شہر میں مظاہرین نے اپنی حکومت کے “دہرے معیار” کے خلاف احتجاج کیا اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔
تل ابیب میں بھی احتجاج:
ادھر اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بھی سینکڑوں شہریوں نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ شرکا نے جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اسرائیلی معاشرے میں بھی موجودہ جنگ کو لے کر گہرا تقسیم پیدا ہو چکا ہے۔
یہ مظاہرے اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ غزہ میں جاری بحران نے عالمی رائے عامہ کو گہرے طور پر متاثر کیا ہے۔


