کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سائٹ سپر ہائی وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ خاتون کے قتل کا مقدمہ درج
پولیس کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی پر 2 مسلح ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتولہ حاملہ تھی جس کی شناخت 25 سالہ صائمہ زوجہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب ملیر سٹی کے علاقے میں بھی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مرنے والے شخص کی شناخت 40 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کو جھگڑے کے دوران قتل کیا گیا، جائے وقوعہ سے 30 بور کے 4 خول ملے ہیں۔
ادھر فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں رہائیشی فلیٹ سے خاتون کی 10 دن پرانی لاش برآمد ہوئی، خاتون کی شناخت 65 سالہ نزعت فاطمہ زوجہ عبد الباری کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھی، لاش کا پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ اور مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔
مزید برآں بھیم پورہ امام بارگاہ کے قریب گھر سےبھی نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی شناخت 19 سال کے دین اسلام کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا بتانا کے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔


