90

غزہ کی نسل کشی پر خاموشی تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی

نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو) بنگلہ دیش کے عبوری صدر محمد یونس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “غزہ میں نسل کشی دن کی روشنی میں ہو رہی ہے اور اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو تاریخ اور آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔”

انہوں نے زور دے کر کہا:

“اسرائیل کی کارروائیاں واضح طور پر نسل کشی ہیں”

“ہم واقعی ایک نسل کشی کو براہ راست دیکھ رہے ہیں”

“بین الاقوامی انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے ہم متفق ہیں”

بنگلہ دیشی صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ نہتے فلسطینیوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ “بدقسمتی سے انسانیت کی جانب سے اس جارحیت کو روکنے کے لیے ہم وہ کچھ نہیں کر رہے جو ضروری ہے۔”

انہوں نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی بھی مذمت کی اور کہا کہ بے یار و مددگار تارکین وطن بڑی تعداد میں بنگلہ دیش آ رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں