دادو (ایچ آراین ڈبلیو( لیڈی کانسٹیبل ایس ایچ او کو دل دے بیٹھی، ایس ایچ او نے بھی نکاح محمدی کے تحت لیڈی کانسٹیبل کو اپنی عزت بنا لیا دھوم دھام سے شادی کی تقریب منعقد۔
دادو کے تھانہ اے سیکشن میں محبت کی ایک انوکھی کہانی سامنے آئی ہے جہاں ایس ایچ او اعجاز مسن اور لیڈی اے ایس آئی ثمینہ وگھیو نے اپنی ڈیوٹی کے دوران ایک دوسرے کے دلوں میں جگہ بنا لی۔ دونوں کی محبت تھانے کی چار دیواری میں پروان چڑھی اور شادی کی بندھن پر کامیاب ہوئی۔
ایس ایچ او اعجاز مسن اور ثمینہ وگھیو کی شادی تھانہ اے سیکشن میں منعقد ہوئی، شادی کی تقریب میں شہنائیاں گونجیں اور اس موقع پر تھانے میں ہر طرف محبت کا رنگ بھر گیا،


