نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب بین الاقوامی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل کر گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سرکاری یوٹیوب چینل پر جاری اعداد و شمار کے مطابق ان کا خطاب 1 لاکھ 37 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے۔
دلچسپ موازنہ:
وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب: 1,37,000 ویوز
امریکی صدر کا خطاب: 1,01,003 ویوز
یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب امریکی صدر کے خطاب سے کہیں زیادہ مقبول ہوا ہے، جس میں انہوں نے بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کو مؤثر طریقے سے پیش کیا۔ اس پذیرائی نے پاکستان کی بین الاقوامی برادری میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو واضح کیا ہے۔


