65

شہبازشریف کا بھارتی صحافی کومدلل جواب،پاکستان بھارت کی مسلط کردہ دہشتگردی ختم کررہا ہے

نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بھارتی صحافی کے طنزیہ سوال کا مدلل جواب دیتے ہوئے کہا کہ “پاکستان دراصل اس دہشتگردی کو ختم کر رہا ہے جو بھارت نے مسلط کی ہے۔” وزیراعظم کے اس بروقت جواب نے پریس کانفرنس میں موجود حاضرین میں قہقہوں کی لہر دوڑا دی۔

نیویارک میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے جنگ بندی میں ان کے کردار پر 24 کروڑ پاکستانیوں کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا جنگ بندی کا فیصلہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے انتہائی اہم تھا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری پر جامع بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کا کہا ہے، جبکہ دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر معاہدے بھی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں