86

پشاور تا کراچی واحد سروس خوشحال خان خٹک ایکسپریس 25 اپریل سے بحال ہو گی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پشاور تا کراچی براستہ لیہ، بھکر، کوٹ ادو، ڈیرہ غازیخان چلنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال، ان شاءاللہ 25 اپریل 2025 سے سفر کا آغاز ہوگا۔

یہ ٹرین کراچی سٹی سے پشاور کینٹ کے درمیان براستہ کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، بھکر، کندیاں، میانوالی، جنڈ، اٹک سٹی جنکشن، نوشہرہ اور پشاور سفر کرتی ہے۔

مین لائن کوٹری جنکشن سے اٹک سٹی جنکشن پر براستہ لاڑکانہ، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، میانوالی، پشاور اور کراچی کے لیے یہ واحد ٹرین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں