64

کرک کے علاقے درشہ خیل میں سیکیورٹی آپریشن کامیاب، 17 دہشتگرد ہلاک

کرک(ایچ آراین ڈبلیو) سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرک کے علاقے درشہ خیل میں منعقدہ ایک بڑے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 17 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ آپریشن پولیس، سول ڈیفنس فورس (سی ٹی ڈی) اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے باہمی تعاون سے کامیابی سے انجام دیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران تین سیکیورسٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کو کنٹرول میں لانے کے لیے احتیاطی طور پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی دہشتگردوں کے خلاف جاری صفائی مہم کا حصہ تھی، جس کے نتیجے میں علاقے کی سلامتی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ مزید سرچ آپریشنز علاقے میں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں