خانیوال(ایچ آراین ڈبلیو) خانیوال-لودھراں روڈ پر واقع قطب پور ٹول پلازہ کے قریب ایک مزدہ اور کنٹینر کے درمیان ہونے والے سخت تصادم میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت درج ذیل ہے:
محمد ظہیر (لاہور)
محمد ابرار (کچا کھوہ، خانیوال)
نامعلوم شخص (رحیم یار خان)
حادثے کے بعد تمام متوفی افراد کی لاشیں آر ایچ سی ٹبہ سلطانپور منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔ مقامی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔


