76

امریکی صدر ٹرمپ کا بھارتی دوا ساز صنعت پر بڑا حملہ، 100 فیصد ٹیرف کا اعلان

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی دوا ساز صنعت کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے غیر ملکی فارماسیوٹیکل کمپنیوں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے بھارتی معیشت پر ایک ‘معاشی بم’ قرار دیا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کے حکم نامے کے مطابق:

یکم اکتوبر تک تمام غیر ملکی دوا ساز کمپنیوں کو اپنے پیداواری پلانٹس امریکا منتقل کرنے ہوں گے

امریکا میں پلانٹس نہ لگانے والی کمپنیوں پر 100 فیصد ٹیرف عائد ہوگا

یہ اقدام بھارتی فارماسیوٹیکل برآمدات کو براہ راست متاثر کرے گا

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق بھارت سالانہ 27 ارب ڈالر کی دواسازی برآمدات کرتا ہے، جن میں سے 31 فیصد ادویات صرف امریکی مارکیٹ میں فروخت ہوتی ہیں۔ اس اعلان کے فوری بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے گراوٹ دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ انڈیکس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ فیصلہ بھارتی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کیا جا رہا ہے، خاص طور پر اس لیے کہ امریکا بھارت سے ادویات درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں