کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستانی معیشت کے لیے گیم چینجر قرار دیے جانے والے ریکو ڈک کاپر اور گولڈ منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں 1350 کلومیٹر ریلوے ٹریک بچھانے کے معاہدے کے لیے 2 اکتوبر کو برطانیہ میں دستخط ہوں گے۔
منصوبے کی اہم تفصیلات:
کل لاگت: 10 ارب ڈالر سے زائد (دنیا کی پانچ بڑی کان کنی منصوبوں میں شامل)
پہلا مرحلہ: 7.72 ارب ڈالر
دوسرا مرحلہ: 3.3 ارب ڈالر
بریج فنانسنگ: 39 کروڑ ڈالر (ای سی سی نے منظوری دے دی)
وزارت ریلوے کے سینئر حکام اور دیگر عہدیداروں کا وفد ریل معاہدے کے لیے برطانیہ جا رہا ہے۔ ریکو ڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ ہونے والا معاہدہ بلوچستان سے کراچی تک ریلوے ٹریک کی تعمیر کے لیے قرضہ فراہم کرے گا۔
یہ منصوبہ پاکستان کے معدنی وسائل کے استعمال میں ایک تاریخی قدم تصور کیا جا رہا ہے، جس سے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔


