کے آر کے(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کی صوبائی کابینہ میں اہم ردوبدل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے متعدد کلیدی وزرا کے محکموں میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس میں سب سے اہم تبدیلی محکمہ بلدیات کا قلمدان سعید غنی سے واپس لے کر ناصر حسین شاہ کو سونپنا ہے۔
اہم تقرریاں اور تبدیلیاں:
سعید غنی کو محکمہ محنت و سوشل پروٹیکشن کا نیا قلمدان سونپا گیا
جام خان شورو کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا محکمہ تفویض ہوا
مخدوم محبوب الزمان سے پلاننگ کا محکمہ واپس لے کر انہیں محکمہ خوراک دیا گیا
جبار خان کو محکمہ خوراک سے ہٹا کر محکمہ ریلیف کا ذمہ دار بنایا گیا
دیگر تقرریاں:
ڈاکٹر شام سندر کو محکمہ اقلیتی امور
محمد علی راشد کو محکمہ انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی
سرفراز راجڑ کو محکمہ آرکائیو کا قلمدان سونپا گیا
یہ وسیع پیمانے پر کی گئی تبدیلیاں صوبائی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم اقدام سمجھی جا رہی ہیں۔


