69

نیش کپ اسکوائش ٹورنامنٹ،پاکستان کے اشعب عرفان نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیدی

ٹورنٹو، کینیڈا(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کے نمائندہ اسکواش کھلاڑی اشعب عرفان نے کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کے سیڈ نمبر 4 کھلاڑی ویر چھوٹرانی کو 3-2 کے مقابلے میں شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

مقابلے کی تفصیلات:
اشعب عرفان نے 5 گیمز پر مشتمل اس مقابلے میں حریف کو 9-11، 4-11، 11-8، 11-8 اور 11-8 کے اسکور سے شکست دی۔ ابتدائی دو گیمز کے باوجود پیچھے رہنے کے بعد انہوں نے زبردست واپسی کرتے ہوئے اگلی تین گیمز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

دوسری کامیابی:
ٹورنامنٹ میں پاکستان کی دوسری کامیابی نور زمان نے حاصل کی، جنہوں نے کوارٹر فائنل میں کولمبیا کے رونالڈ پولامینو کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

یہ کامیابی پاکستانی اسکواش کے مستقبل کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ہے، جس سے دونوں کھلاڑیوں کے عالمی اسکواش میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں