پسنی اور اورماڑہ مکران کوسٹل ہائی وے پر تین مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی

پسنی(ایچ آراین ڈبلیو) پسنی اور اورماڑہ مکران کوسٹل ہائی وے پر تین مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی، ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعہ کی مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب نیجی کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کرولا کار دو موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی ۔

حادثے کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمی ہونے نے والے افراد کی شناخت ن نسیم واحد، ساگر رسول بخش، نبی بخش سید بخش اور شہباز محمد بخش کے طور پر ہوئی ہے، جو تمام اور ماڑہ کے رہائشی ہیں ۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو بحریہ کے اسپتال درمان جاہ منتقل کر دیا گیا، کار ڈرائیور، جس کی شناخت عثمان ولد حن کے نام سے ہوئی ہے اور جو کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی ہے، حادثے میں محفوظ رہا۔ پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر گلزار ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جائے حادثہ پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے مزید علاج کے لیے پاک عمان ہسپتال منتقل کر دیا، زخمی شخص کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی جس کا تعلق پسنی کے علاقہ چکلی سے بتایا جاتا ہے جبکہ ایک اور حادثے میں مکران کوسٹل ہائی وے لو اور پسنی سیکشن پر کار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں سخی بخش نامی شخص زخمی ہوگیا، ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پہنچ کر زخمی شخص کو پاک عمان ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں