کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اوگرا کے مقرر کردہ ٹیرف پر گھریلو آر ایل این جی کنکشنز کی فراہمی کا اعلان کر دیا ہے۔ درخواستیں ایس ایس جی سی کے ہیڈ آفس، کسٹمر فیسیلٹیشن سینٹرز اور ریجنل دفاتر میں جمع کرائی جا سکیں گی۔
درخواست دہندگان کو درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ، ملکیتی کاغذات اور سوسائٹی کا این او سی پیش کرنا لازمی ہوگا۔ کنکشن فیس سندھ کے لیے 22,725 روپے جبکہ بلوچستان کے لیے 21,725 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 10 مرلہ سے زائد پلاٹ کے لیے فیس سندھ میں 24,450 روپے اور بلوچستان میں 23,450 روپے ہوگی۔
ایس ایس جی سی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی کنٹریکٹر کو درخواستیں یا رقم جمع کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف ایس ایس جی سی کے مجاز دفاتر میں ہی درخواستیں جمع کرائیں۔


