66

ڈی ایس پی سرجانی ٹاؤن اور پولیس پارٹی کے خلاف گھریلو تشدد کا مقدمہ درج، عدالتی حکم پر کارروائی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی ایس پی سرجانی ٹاؤن اشتیاق غوری اور ان کی پولیس پارٹی کے خلاف گھر میں ناجائز داخلے اور تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ خاتون زینب کرن کی والدہ کی مدعیت میں عدالت کے حکم پر ایف آئی آر نمبر 287/25 تحت درج کیا گیا ہے۔

مدعیہ کے مطابق 9 جولائی 2025 کی رات ساڑھے بارہ بجے ڈی ایس پی اشتیاق غوری اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ان پر تشدد کیا۔ واقعے میں مدعیہ کی والدہ کو بھی مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث دونوں ذہنی اور جسمانی طور پر شدید زخمی ہوئے۔ اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جا چکی ہے۔

مقدمے میں چوری، ہراسانی اور دھمکیوں کی دفعات شامل ہیں، جبکہ ڈی ایس پی اشتیاق غوری پر گھر میں ناجائز داخلہ اور تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مقدمے میں اے ایس آئی گلبہار، اہلکار شوکت بلوچ سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت نے واقعے کی تفتیش کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں