کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) آباد کے زیر اہتمام منعقدہ صنعتی ایکسپو میں سابق چیئرمین محسن شیخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل معاشی دور سے گزر رہا ہے، لیکن آباد نے صنعتوں کے لیے ایکسپو کی روایت قائم کر کے مثبت اقدام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں الائیڈ انڈسٹری کے لیے نہایت ضروری ہیں۔
شیخانی نے اسٹیٹ بینک کے کم آمدنی والے افراد کے لیے ہاؤسنگ قرضے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ رقم تشویشناک ہے اور آباد جلد اسٹیٹ بینک کو خط لکھے گا۔ انہوں نے کراچی کے مسائل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “خدارا اس شہر کے لیے مثبت پالیسی مرتب کی جائے۔”
موجودہ چیئرمین محمد حسن بخشی نے اعلان کیا کہ آباد آنے والے مہینوں میں ہر ماہ ایک کمپنی کا ایکسپو منعقد کرے گا اور نیوٹیک کے اشتراک سے 25-50 طلباء کو مفت کورسز کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آباد کا مقصد تعمیراتی صنعت کو ترقی دینا اور بزنس ٹو بزنس مواقع فراہم کرنا ہے۔


