59

جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس میں عدالتی کشمکش، وکلاء کے احتجاجی انخلاء پر کیسز خارج

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کے معاملے کی سماعت کے دوران بدھ کے روز غیر معمولی واقعات پیش آئے، جب تمام درخواست گزاروں کے وکلاء نے احتجاجاً کمرہ عدالت چھوڑ دیا، جس کے بعد عدالت نے تمام درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں۔

سماعت کے دوران وکیل صلاح الدین احمد نے بینچ کی تشکیل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی احکامات کے باوجود معاملہ جسٹس عدنان کریم کے بینچ میں کیوں لگایا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ “30 ستمبر کو کیس فکس تھا، 25 کو یہ کیس یہاں کیسے لگ گیا؟”

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالت میں کھڑے ہو کر کہا، “دنیا میں ایسا نہیں ہوتا کہ ایک جج ملزم بن کر کٹہرے میں کھڑا ہو۔ میں اللہ اور اس کے نبی کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اپنے حلف کی پاسداری کی ہے اور میری ڈگری اصلی ہے۔” ان کے بیان کے بعد کمرہ عدالت وکلاء کی تالیوں سے گونج اٹھا۔

وکلاء کے مطابق پہلے بینچ کی تشکیل کے اعتراضات کو حل کیا جانا چاہیے تھا۔ جسٹس عدنان کریم نے کہا کہ “ہم انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہیں، میں ناانصافی نہیں کر سکتا۔” تمام وکلاء کے انخلاء کے بعد عدالت نے تمام درخواستیں خارج کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں