56

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر، اکتوبر میں اجلاس کا اعلان

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)عدالتی نظام میں اہم پیشرفت کے طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ججز کے خلاف زیر التواء شکایات کی سماعت کے لیے کونسل کا اجلاس اکتوبر کے وسط میں بلایا جائے گا، جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی کریں گے۔ یہ اجلاس عدالتی احتساب کے عمل میں اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں